ذاکر نائیک کو ’ہیرو ‘ بتانے پر اسکول کو نوٹس

اسلامی مشن اسکول میں پڑھائی جارہی کتاب میں ذاکر نائیک کو’اسلامی ہیرو بتایاگیا ہے‘ ایس ایس پی نے اسکول انتظامیہ سے مانگا جواب‘ بی ایس اے نے بھی جانچ کمیٹی تشکیل دے کر ایک ہفتہ میں مانگی رپورٹ‘ اسکول کے منیجر کی صفائی کہا‘ نئے سیشن سے جو کتا ب دیں گے اس میں ذاکر نائیک کو ہٹا دیاگیا ہے۔
علی گڑھ۔ دہشت گردوں کو نظریاتی شہ دینے کے ملزم ذاکر نائیک کو اسلامی ہیروبتاکر بچوں کو پڑھانے والے اسلامک مشن اسکول کوپولیس نے نوٹس بھیجا ہے۔ بی ایس اے نے تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دے کر ایک ہفتے میں رپورٹ مانگی ہے ۔ کمیٹی میں ہیڈکوارٹر کے بلاک ایجوکیشن افسر (بی ای او) ذاکر حسین ‘ انل کما ر اور ہیما لتا کو رکھا گیا ہے۔ بی ایس اے نے اسکول کو بھی نوٹس دے کر تین دن میں جواب مانگا ہے۔ شہر کے ۲ای فورٹ انگلو ‘ نگلا پٹواری واقع اسلامک مشن اسکول کے منیجر ڈاکٹر کونین کوثر نے ہی کامن سائنس کی کتا ب ’علم النافع‘ لکھی ہے۔

دوسری جماعت کے بچوں کو پڑھالی جارہی کتاب کے صفحہ نمبر42میں اسلام کے نو ہیر و بتائے گئے ہیں۔ اسی میں ڈاکٹر نائک کی بھی تصویر ہے۔ اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خیالات سے متاثرہوکر ہی دودہشت گردوں نے بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملہ کیاتھا‘ اسی کے بعد ڈاکٹر نائیک یکم جولائی 2016کو ملک سے بھاگ گئے۔ ان کے خلاف این ائی اے نے ممبئی میں مقدمہ درج کیا ہے۔ وزارت داخلہ ذکر نائک کے ادارے اور پیس ٹی وی پر پابندی لگاچکی ہے۔اے ڈی ایم کو منیجر نے اس ضمن میں صفائی بھی دی ہے۔

دوروز قبل اے ڈی ایم سٹی شیام بہادرسنگھ نے اسلامک مشن اسکول کے بانی وکتاب کے مصنف اور پبلشر ڈاکٹر کونین کوثر کو طلب کیا۔ ڈاکٹر کونین نے صفائی دی کہ کتاب2015میں چھپی تھی۔ تب ذاکر نائی تنازعات میں نہیں تھے۔ نئے سیشن سے جوکتاب دیں گے اس میں نائیک کو ہٹادیاگیا ہے۔دس سال سے چل رہے اسکول کو ڈسمبر2017میں منظوری ملی۔ سال2008سے چل رہے اسلامک مشن اسکول اٹھویں جماعت تک کی منظوری 2017میں ملی ہے۔

دانش نہال کی شکایتوں پر بی ایس اے نے جانچ کرائی اور اسکول بھی بند کرایا۔بی ایس اے دھریندر کمار کا کہنا ہے کہ اسکول کوپچھلے سال بند کرایاتھا۔ ڈسمبر 2017میں آٹھویں تک منظوری ملنے کے بعد یہ دوبارہ شروع کیاگیا۔بغیر منظوری کی پڑھائی پر اے ایم یو نے دیا داخلہ؟اے ایم یو کے منٹوسرکل نے بغیرمنطوری کے دوران پڑھے گیارہ بچوں کو پچھلے سال نویں جماعت میں داخلہ دیا ہے۔ اے ایم یو ان بچوں سے ابھی تک ٹرانسفر سرٹیفکیٹ( ٹی سی) نہیں لے سکا ہے ‘ جبکہ داخلہ پالیسی میں صاف لکھا ہے کہ داخلے کے اندرون 15دن ٹی سی دینا ہوگا۔ یہ مہربانی کیوں؟ کوئی جواب دینے کو راضی نہیں۔