ذات پات کا کھیل۔ آر ایس ایس نے اوما بھارتی کی برقراری میں مدد کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ چاہتے تھے کہ اوما بھارتی کو باہر کا راستہ دیکھادیں‘ مگر آر ایس ایس کی قیادت نے کہا کہ لودھا کمیونٹی جس سے اوما بھارتی کا تعلق ہے کو ’’ اس سے غلط پیغام جائے گا‘‘۔

کلیان سنگھ کے بی جے پی چھوڑنے کے بعد لودھا کمیونٹی کا ذہن میں بدل گیا۔

کابینہ میں ردوبدل کیاجارہاتھا جبکہ بھارتی جھانسی میں مہم چلارہی تھی بالآخر انہیں کابینہ میں موقع مل ہی گیا۔ہمیں اس بات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ بھارتی واراناسی اس لئے گئی تھی کیونکہ وہ دباؤ ڈالنا چاہتی تھی مگر بھارتی نے ان باتوں کو مسترد کیا۔

درایں اثناء مدھیہ پردیش کے داموہ سے پہلے بار منتخب ہونے الے پرہلاڈ پاٹل کو اومابھارتی کی جگہ ی گئی ہے ۔ پٹیل پچھلے بارہ ما ہ سے بی جے پی صدر امیت شاہ کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ منی پور میں بی جے پی کی حکومت قائم کی جاسکے۔

اگر بی جے پی منی پور میں برسراقتدار آتی ہے تو پٹیل کا اثر نذر انداز نہیں کیاجاسکے گا۔