ذات پات کا کارڈ استعمال کر کے مودی کو سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا :م افضل

نئی دہلی6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس م افضل نے کہا کہ نریندر مودی نے تائید حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ ذات پات کا کارڈ استعمال کیا ہے لیکن انہیں ایسا کرنے سے کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں اور دوبارہ ایسا کررہے ہیں ۔ یہاں تک کہ پسماندہ طبقہ کے بابا رام دیو بھی دلتوں کے خلاف گندا زبان استعمال کر کے زوال پذیر ہوچکے ہیں۔ مودی بھی پسماندہ طبقہ کے ہیں انہیں بھی ذات پات کا کارڈ استعمال کر کے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ امیتھی میں پارٹی امیدوار سمرتی ایرانی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ کانگریس پارٹی مغرور ہے ۔ جب راجیو گاندھی پارٹی کے جنرل سکریٹری تھے تو انہوں نے ایر پورٹ پر آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر ٹی انجیاء کی برسر عام توہین کی تھی ۔ صدر کانگریس کی دختر نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی نے ان کے شہید والد کی امیتھی کی سرزمین پر توہین کی ہے اور یہاں کے عوام انہیں سبق سکھائیں گے ۔