ذاتی مفاد کیلئے رات دیر گئے سرکاری دفتر میں خدمات

بھینسہ /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ میونسپل آفس کے نچلے حصہ میں جو 24 ملگیات پر مشتمل شاپنگ کامپلکس موجود ہے ان ملگیات لیز کی تجدید کا معاملہ کل عجیب و غریب انداز میں طئے کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب بتایا جارہا ہے کہ نومبر 2013 میں ان 24 ملگیات کی معیاد ختم ہوچکی تھی ۔ اس کے بعد پھر سے رینول اوپن ہراج ہونا تھا اور یہ مسئلہ جوں کا توں موقف پر آگیا تھا کوئی فیصلہ بلدیہ کی جانب سے نہیں لیا جارہا تھا ۔ لیکن کمشنر بلدیہ کے تبادلہ کے احکامات آنے پر کل رات دیر گئے ان کی رخصتی سے صرف تین گھنٹے قبل کمشنر بلدیہ اے شیلجا نے ان 24 ملگیات کے سابقہ مالکین سے ربط پیدا کرتے ہوئے رینول اگریمنٹ کا فیصلہ کردیا گیا ۔ جس پر عوام میں شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں ۔ کیونکہ تین ماہ سے رینول اور ٹنڈر طلب نہیں کئے گئے تھے لیکن اچانک کمشنر کے تبادلہ کی اطلاع کے فوری بعد یہ اقدامات کئے گئے کمشنر بلدیہ اے شیلجانے جی او نمبر 120 میونسپل ایکٹ اور RG نمبر 535 کے تحت ان ملگیوں کے سابقہ مالکین کو 33.3% فیصد اضافہ کے ساتھ دوبارہ پرانے مالکین کو ہی ملگیات منظور کروائے ۔ جبکہ کمشنر بلدیہ اے شیلجا بھینسہ شہر کے 23 وارڈوں میں کئی مسائل ہیں لیکن اس کو توجہ نہیں دی گئی جبکہ ہر وارڈ سے کئی لوگ برقی و پانی کی سربراہی کے مسائل پر باربار توجہ دلاتے رہے لیکن کوئی بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے جبکہ تین ماہ سے زیر التواء ملگیوں کا مسئلہ جوں کا توں برقرار تھا ۔

راتوں رات ملگیوں کے کرایہ داروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے سب رجسٹرار آفس کی مدد سے تین سال کیلئے معاہدہ کی منظوری پر عوام میں چہ مگوئیاںشروع ہوگئی ہیں ۔ جبکہ سب رجسٹر بھینسہ کے جیوتی نے رجسٹری آفس میں تین بجے کے بعد کبھی بھی رجسٹری نہیں کرنے کا بورڈ نصب کیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود کمشنر بھینسہ اے شلیجا و سب رجسٹرار آفیسر شریمتی کے جیوتی کے درمیان ملی بھگت کے ذریعہ کل رات دیر گئے 24 ملگیات کے شاپنگ کامپلکس کا اگریمنٹ منظور و رینول طئے کیا گیا ۔ جبکہ سب رجسٹرار بھی کسی بھی رجسٹری کیلئے شام کے اوقات میں نہیں کرتے تھے ۔ اس طرح رات کے اوقات میں کام کرنا اور جلد بازی میں فیصلہ کرنے پر عوام میں رقمی لین دین و رشوت خوری کے سوالیہ نشانات دیکھے جارہے ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائی پر ضلع کلکٹر سے رجوع ہوں گے توقع ہے کہ ضلع کلکٹر اس واقعہ پر جلد کوئی ایکشن لیں گے ۔ اس طریقہ سے آفیسروں کی حرکت سے بھینسہ کے عوام میں ان کے خلاف اپنے مفاد کیلئے تکمیل کرنے کی الزامات کا اشارہ مل رہا ہے ۔