د و ساتھیوں نے آپسی دشمنی میں ایک ساتھی کو زندہ جلا ڈالا

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) دو ساتھیوں نے آپسی دشمنی میں ایک ساتھی کو زندہ جلا ڈالا اور ہاسپٹل پہونچانے کے بعد فرار اختیار کرلی ۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 21 سالہ جیون سنگھ ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات زخمی جیون اور اس کے ساتھ راہول اور سدھیر ایک اپارٹمنٹ کے قریب بیٹھے مئے نوشی کر رہے تھے کہ اس دوران مزاحیہ انداز میں سدھیر نے جیون کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی اور اس بات پر مارنے نہ مارنے کے انداز میں چیالنج ہوا ۔ اس دوران جیون سنگھ نے مشتبہ انداز میں تیل ڈال لیا اور سدھیر نے آگ لگادی جس کے بعد ان کے ہوش ٹھکانے آئے اور شدید جھلسی ہوئی حالت میں موٹر سائیکل پر جیون سنگھ کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان دونوں ساتھیوں نے پٹاخے سے جھلس جانے کی بات کرتے ہوئے ہاسپٹل میں شریک کروایا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس ان دونوں کو تلاش کر رہی ہے ۔