کریم نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) سکریٹری دی اسلامک ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کے مطابق شہر کریم نگر میں بلاسودی قرض حسنہ فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور 6.50 کروڑ ہے ۔ سوسائٹی کے ہر ماہ پابندی سے مینجنگ کمیٹی اور لون کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں ۔ ہر ماہ تقریباً 18 تا 20 لاکھ روپئے قرض حسنہ ضمانتی / کفالتی منظور کیا جاکر ضرورتمندوں کی تکمیل کی جاتی ہے جس میں زیادہ تر تعلیمی ، طبی اور فراہمی روزگار کے علاوہ درستگی مکانات کیلئے قرض فراہم کیا جاتا ہے ۔ سوسائٹی ہذا کا سالانہ جنرل باڈی کا 35 واں اجلاس بتاریخ 8 جون 2014 بروز اتوار صبح تا ایک بجے دوپہر منعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام ممبران کی شرکت لازمی ہے ۔ انفرادی طور پر بھی سرکلرس روانہ کیا جاچکے ہیں ۔