دیہی عوام کو قانونی معلومات سے واقفیت ضروری

سرپورٹاؤن ۔ 22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے قبائلی علاقوں چیلاپلی میں 21اپریل کو عوام میں قانونی شعور بیداری مہم چلانے کی غرض سے خاص طور پر دیہی علاقوں کے عوام میں قانون کے باریمیں جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے لیگل لٹریسی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس لیگل لٹریسی کیمپ میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے سرپورٹاؤن انچارج منصف مجسٹریٹ شریمتی ہیمالتا‘ کاغذنگر ڈیویژنل سپرنٹنڈٹ آف پولیس جی چکرا ورتی نے شرکت کی ۔ اس کیمپ میں شرکت کرنے والوں میں ایڈوکیٹ وی کشور کمار ‘ ایڈوکیٹ شنکی راؤ ایڈوکیٹ ‘ بار اسوسی ایشن صدر جیاچندر راؤ اور سب انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار ‘ چیلاپلی سرپنچ ایس آر جو کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر سرپور ٹاؤن انچارج منصف مجسٹریٹ شریمتی ہیما لتا نے کہا کہ زندگی گذارنے کیلئے اور ہرقدم پر آپ کو قانونی معلومات رکھنا چاہیئے کیونکہ تعلیم کا بھیحاصل کرنا ضروری ہیں کیونکہ تعلیم یافتہ ہونے پر قانونی زندگی گذاری جاسکتی ہے ۔ اس لئے بغیر کوئی ڈر کے سیدھے پولیس اسٹیشن کو رجوع ہوکر اپنے مسائل کی یکسوئی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے خاص طور پر گھریلو خواتین پر ہونے والے ظلم کے بارے میں کہا کہ گھریلو خواتین کو قانونی جانکاری نہ رہنے کی وجہ سے ظلم کا شکار ہورہے ہیں ۔ اسلئے ہر ایک خاتون کو قانونی جانکاری کا ہوناانتہائی ضروری ہے تاکہ آنے والی زندگی بہتر انداز میں گذارا جاسکے ۔ اس موقع پر ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بھی مخاطب کیا ۔