دیہی علاقوں میں مکانات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات

بیدر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیہی علاقوں میں گرام پنچایت سطح پر بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے حکومت 20 ہزار کروڑ روپئے خرچ کی ایک بڑی اسکیم تیار کی ہے ۔ وزیر ہاوزنگ امبریش نے کونسل میں یہ بات بتائی ۔ وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ حصہ داری سے اس اسکیم پر عمل آوری کی جائے گی ۔ ایک سال کے اندر سروے کا کام مکمل کیا جائے گا ۔ اس کے بعد مکانات کی تعمیر کی جائے گی ۔ ریاستی حکومت کا یہ مقصد ہیکہ تمام بے گھر افراد کو مکانات دیئے جائیں ۔ بی سی ایم والوں کیلئے علحدہ ریزرویشن دینا ممکن نہیں ہے لیکن تمام بے گھروں کو مکانات تعمیر کر کے دیئے جائیں ۔ دیہی علاقوں میں گرام سبھا کے توسط سے مستحقین کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ شہری علاقوں میں مقامی اداروں میں آشریا کمیٹیوں کے توسط سے مستحقین کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ انتخاب کی سرگرمیاں ایمانداری کے ساتھ انجام دی جائیں اس وجہ سے ویڈیو فلم بندی کی جارہی ہے ۔ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہ ہو توجہ دی جائے گی ۔ اس دوران بعض گرام پنچایت سطح پر مکانات کی تقسیم میں ناانصافی ہوئی ہے ۔ پٹ سوامی نے بتائی تو وزیر ہاوزنگ نے بتایا کہ مستحق افراد کو ہی مکانات دیئے گئے ہیں ۔