دیہاتوں کی ترقی کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے پر زور

سوریاپیٹ /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی سوریا پیٹ و ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے منڈل پرجا پریشد کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ایم پی ٹی سیز ایم پی پی اور سرپنچوں اور آفیسرس کو ہدایت دی کہ دیہاتوں کی ترقی اور عوامی سہولیات کیلئے سب مل کر ایک ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر ایک ساتھ کام کریں گے تو کاموں میں آسانی ہوگی اور جلد ترقی ہوگی ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت جو عملی اقدامات کر رہی ہے اس کی ملک میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعلی کے سی آر ریاست کے ہر طبقہ اور ہر علاقہ کی یکساں ترقی کیلئے کئی ایک منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی صورت میں ریاست کی عوام نے جو خواب دیکھے تھے ٹی آر ایس حکومت ان خوابوں کو حقیقی تعبیر دینے دن رات جستجو کر رہی ہے ۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ سوریا پیٹ میں گذشتہ ساٹھ سالوں میں جو ترقی نہیں ہوئی وہ اپنی معیاد میں کر دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوریاپیٹ کو خوبصورت شہر بناکر سوریاپیٹ کا نقشہ ہی بدل دیں گے ۔ انہوں نیکہا کہ وہ وزیر اعلی کے سی آر کو سوریاپیٹ لے کر آئیں گے اور سوریاپیٹ کا جائزہ کرائیں گے ۔ اس موقع پر ایم پی پی و ٹی جانیا دھراوت ایم پی ڈی او ناگی ریڈی تحصیلدار وینکٹیشم اور تمام ایم پی ٹی سیز موجود تھے ۔