دیہاتوں کی ترقی حکومت تلنگانہ کا مقصد

مستاباد منڈل میں گرام پنچایت بھون کا سنگ بنیاد ، کے ٹی آر کا خطاب

سرسلہ /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گوداوری کے پانی سے راجنا سرسلہ تمام سرسبز و شاداب ہوجائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام دیہی مقامات پر موضع بھی کافی ترقی کرجائے گا ۔ اس بات کا ا ظہار وزیر آئی ٹی شعبہ کے ٹی راما راؤ نے کہا ۔ مستاباد منڈل مستقر پر ریاست کی پہلی منڈل گرام پنچایت بھون عمارت کا انہوں نے افتتاح کیا ۔ کے وی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا منی ٹینک بنڈ کے تبدیل کئے جارہے تالاب ڈبل بیڈ روم عمارتوں کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گرام پنچایتوں کے استحکام کیلئے ہی پنچایت راج ترمیم شدہ قانون لایا جارہا ہے ۔ سرپنچ ایم پی ٹی سی گاوں میں مقامی طور پر سکونت پذیر ہوکر کام انجام دیں ۔ اس طرح کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ اسی لئے پنچایت راج قانون تبدیل کیا جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سرپنچوں کو قربانی کا جانور بنانے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے ۔ اس قانون سے سرپنچ کے اختیارات کو وسعت و استحکام دینا ہے ۔ سرپنچ کے عہدہ کے مقام میں اضافہ ہو عزت ہو ایسا ہم کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ سرپنچ اگر کام نہ کرے تو اسے نکالنے کا اختیار بھی دییا جائے گا ۔ اسی کے ساتھ فنڈز بھی مہیا کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے جاری فنڈز کے استعمال سے گاؤں کی ترقی ہونا چاہئے گاؤں کے نوجوان مرد و عورت وارڈ ممبرز سبھی کی آپس میں مشاورت ہو اور بعد ازاں ضروری انجام دئے جانے ہوں گے گاؤں کی شکل و صورت میں تبدیلی ہوگی ۔ گاؤں ترقی کرے گا خوشحال آئے گی جس قدر فنڈز دیا جارہا ہے اس کے حساب سے ترقی نہیں ہو رہی ہے ۔ ریاست میں 14 ہزار تک دیہات ہیں لیکن مثالی ترقی یافتہ گاؤں چند ہیں ہمارا مقصد تمام دیہات ترقی کریں ایسی کوشش کی جارہی ہے ۔