دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھنے کا مشورہ

کوٹگیر۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے یہاں موضع سدھا پور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تلنگانہ میں برسر خدمت ایک لاکھ 45ہزار آندھرا کے ملازمین اپنی ریاست کو واپس چلے جات ہیں تو پھر علاقہ تلنگانہ میں بیروزگاری کا مسئلہ کس حد تک دور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 1956 میں متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام کے کچھ ہی دنوں میں آندھرا سے تعلق رکھنے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 60سال سے جاری علحدہ ریاست تلنگانہ کئی ایک مرحلوں سے گزرنے کے بعد سال 2001ء میں چندر شیکھر راو کی قیادت میں پھر سے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں شدت پیدا کی گئی۔ انہوں نے بانی ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کو بغیر تشدد کے پایہ تکمیل کو پہنچاکر تلنگانہ کی عوام کے دیرینہ خواب کو پورا کیا۔ یہاں گاندھی جینتی کے موقع پر انہوں نے مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی عوام سے خواہش کی اور اپنے موضع کو خود صاف ستھرا رکھنے سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لینے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی شنکر ایم پی پی سلوچنا، سرینواس راؤ، بالراج، سروپا بھاسکر آنند مہیش ایم پی ڈی او، گنگادھر تحصیلدار موجود تھے۔