دیگلور 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد ہائی اسکول و جونیرکالج دیگلور کے ہونہار طالب علم سید فراز والد سید عارف متعلم دہم نے شری سمرتھ لائبریری دیگلور کی جانب سے مثالی طالب علم کی حیثیت سے منتخب کیاگیا ہے۔ شری سمرتھ و اچنالیہ ایک ڈیویژنل گورنمنٹ ایڈیٹر پیٹران لائبریری ہے جس نے تمام ہائی اسکولس و جونیر کالجس کے طلبائو طالبات کی ذہنی جسمانی ،تعلیمی و اخلاقی تہذیبی اور تعلیمی تحقیق کی قدروں کی پیمائش میں نمایاں پایا گیا ہے ۔ ممتحنوں نے ہر طالب علم ،طالبہ کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے پر اس طالب کو فرسٹ قرار دیا ہے ۔ اردو میڈیم کے اس طالب علم نے مراٹھی و انگلش میڈیم کے طلبہ سے بھی زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے تمغہ حاصل کیا ہے جس کی کامیابی پر مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر مسٹر کرن سیٹھ چدراوار ، نائب صدر مسٹر یادو راو سونکامبلے ، سکریٹری مسٹر شیخ ایم ایچ سابق رجسٹرار جوائنٹ سکریٹری مسٹر قاضی انصار علی ارمان جرنلسٹ ،پرنسپل مسٹر شیخ رفیق احمد ،سوپر وائزر عبدالرحیم قریشی ،فزیکل ٹیچر شیخ امین اللہ غوث و دیگر اساتذہ معلمات نے مبارکباد دی ہے ۔