دیگلور میں ڈکیتی کی واردات میں اضافہ

دیگلور۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ پندرہ تا بیس دنوں سے شہر دیگلور اور مضافات میں ڈکیتی، سرقہ اور موٹر سیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے۔ عین مین روڈ پر واقع کرانہ دکانات، پان پٹیوں میں سرقہ اور مقفل شدہ بند گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا یہ۔ ایسا ہی ایک واقعہ قفل شکنی و ڈکیتی کی واردات مصروف بستی خواجہ بابا نگر اس محلہ کے متوطن مسٹر سید اسلم سید افضل سیٹھ ( مرحوم ) کے مکان میں پیش آئی۔ سید اسلم کی اہلیہ کی صحت ناساز ہوجانے کے باعث یہ فیملی گھر مقفل کرکے 23کی صبح حیدرآباد بغرض علاج روانہ ہوئے تھے۔ کل 25جنوری کو دوپہر میں جب یہ فیملی اپنے مکان لوٹی تو گھر کو کھلا پایا تھا جب گھر میں قدم رکھتے ہیں تو معلوم ہوا کہڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔ سارا سامان بکھیرا ہوا، اہلماری ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔ فوری سید اسلم نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے جائے واردات کا پنچنامہ کیا جس کے مطابق ڈاکوؤں نے الماری کا تالہ توڑ کر دیڑھ تا دو تولہ سونے کی نکلیس، 32 تولہ چاندی کے پازیپ چین اور چار ہزار روپئے نقد رقم و قیمتی اشیاء لوٹ لئے گئے ہیں۔ اس طرح سے جملہ 40800 روپئے پر مشتمل ڈکیتی کی واردات درج کی گئی ہے۔