دیگلور۔20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول و جونیئر سائنس و آرٹس کالج دیگلور میں سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کی اعانت سے ایک طبی کیمپ منعقد کیا جس میں طلباء و طالبات کے خون میں سرخ جرثومہ کی کمی سے متعلق طلبہ کے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم نے تفصیلی خون کی جانچ کی ۔ پرنسپل شیخ رفیق احمد نے میڈیکل ٹیم کا استقبال کیا ۔ جوائنٹ سکریٹری سوائٹی ہذا و سابق پرنسپل مسٹر قاضی انصار علی ارمان نے تمہیدی تقریر کی اور طلبہ کو اس مرض کے نتائج و عواقب سے واقف کروایا ۔اس میڈیکل کیمپ میں مسز ڈاکٹر پرکوٹے تبسم بیگم‘ ڈاکٹر فاروقی ایف اے بیگم ‘ پی آئی پٹیل ‘ جے کے بابھڑے ‘ شریمتی گیری اور آر راج بنڈوار نے معائنے و جانچ کیا ۔