دیگلور میں سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ

مقفل مکانات نشانہ، عوام میں سراسیمگی، پولیس گشت پر سوالیہ نشان
دیگلور ۔ 22۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر دیگلور میں سارقوں نے کرانہ دوکانیں ، پان ڈبے لوٹنے میں کامیاب ہونے کے بعد اب ان کا ٹارگیٹ مقفل شدہ بند گھر ہیں ۔ ایسا رات کی سنگین واردات سے پتہ چلتا ہے ۔ سارقوں نے دیگلور میں نیا سال 2017 عین روڈ پر واقع کرانہ دوکانیں و پان کے ٹھیلے سے منانا طئے کیا ہے ۔ جب کہ پولیس کی نائیٹ راونڈ پٹرولنگ پر عوام کو شک ہورہا ہے ۔ 14 جنوری کی رات مین روڈ لائن گلی میں بالاجی جھنڈا سے قریب واقع کرانہ دوکان میں سرقہ کی واردات کی تفتیش جاری ہی ہے کہ دوسری رات میں اسی روڈ کے مد مقابل واقع دیگاؤں ناکہ کے قریب واقع مکان اتول راؤ صاحب ٹھانیکر ( مددگار مدرس سادھنا ہائی اسکول ) دیگلور یہ اپنے خانگی کام سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ سارقوں نے مکان کی قفل شکنی کر کے گھر میں نقد رقم پندرہ ہزار روپئے دو نقروی انگوٹھیاں ، زیورات اور چاندی کے چین ایسی قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ دوسری واردات اسی رات میں مسمی شیام ودیوار مکان واقع بنڈہ گلی میں گھر کے سامنے رکھی ہوئی ہونڈا نامی موٹر سیکل سارقوں نے پہلے تو اسے ڈھکیل ڈھکیل کر چالو کرنے کی شاید کوشش کی تھی تاہم اسٹارٹ نہ ہونے پر اسے تیل چھڑک کر جلا ڈالا ۔ نمبر گاڑی (MH-26-9680) ہے ۔ اسی طرح چوتھی واردات میں دیگاؤں روڈ پر واقع اویناش کڑمکر کی پان کی دکان میں نقد رقم نو سو روپئے اور سات سو روپئے کے قیمتی سگار وغیرہ کا قفل شکنی کے بعد سرقہ کرلیا گیا ۔ ڈکیتی کی پانچویں واردات قریبی دیہات کرڈ کھیڑواڑی میں کاشتکار مریبا ملہری کامبٹے کا مکان پورا لوٹ لیا گیا ۔ مسٹر کامبلے گھر کو مقفل کر کے سفر پر گئے ہوئے تھے الماری میں سے پندرہ گرام سونے کی نکلیس ، پانچ گرام کے جھمکے ، چاندی کے کڑے ، ڈنڈکڑے ، چین اس طرح سے پچپن تولے کے زیورات سرقہ کر لیے گئے ۔ یہاں پر ڈی ایس پی مسٹر اشوک ویرکرنے ویزیٹ کی دونوں تینوں اہم وارداتوں کی تفتیش کے لیے ڈاگ اسکواڈ طلب کیا گیا ۔ فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے ۔ پولیس انسپکٹر سندیپ گورمسے کی نگرانی میں اے پی آئی مس شری دیوی پٹیل ، سب انسپکٹرس گیانوباکاڑے ، واگھمارے ، مسٹر پٹھان ، مسٹر طاہر شیخ ، مسٹر تورنے وغیرہ کی ٹیمیں تشکیل دی جاکر پڑوسی ریاستیں تلنگانہ و کرناٹک کے سرحدی ملزمین و سارقوں کی تلاش جاری ہے ۔