دیگلور ۔ 11؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلقہ دیگلورکے شاہ پور موضع میں ناجائز شراب کشیدہ اور فروختگی کی خفیہ اطلاع پر دھاوا کرنے کے لئے گئی ہوئی ناندیڑ ضلع ایس سی بی پولیس ٹیم پر فروخت کنندگان نے سنگباری کرتے ہوئے لاٹھیوں نے ہلہ بولدیا اور پولیس جیپ کے شیشے پھوڑ ڈالے ‘ جس کی بنیاد پر کرائم برانچ ناندیڑ کے سب انسپکٹر ٹیم کپتان مسٹر ونائیک شیٹر کے نے دیگلور پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف سنگین جرم کے قواعد کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ان دنوں دیہاتوں میں اور دیگلور کے چند محلہ جات میں جوا کے اڈے ‘ کلبس غیر مجاز طریقہ سے چلائے جا رہے ہیں ‘ جبکہ دیہاتوں میں ناجائز طور پر شراب کشیدہ کی جا کر مزدوروں ‘ محنت کشوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے ۔ اس لئے ناندیڑ اور دیگلور پولیس حکام جگہ جگہ دھاوے ‘ چھاپے مار رہے ہیں ۔ ملزمین نے قاعدہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں اور جوانوں پر حملے کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ چنانچہ شاہ پور میں بھی پولیس کی گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے ۔ اس ضمن میں ملزمین اوم پرکاش نلاوار‘ پرشانت کوتاوار ‘ منوج موسکاوار ‘ راجیو نالاوار ‘ابھیجت ‘ ملو ایلوار ‘ وغیرہ کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کے قواعد کے تحت معاملہ درج کر دیا گیا ہے۔