دیگلور برقی سب اسٹیشن میں آتشزدگی

تین ڈی پی خاکستر ‘ دو تا تین دن برقی سربراہی بند

دیگلور ۔ 31 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور شہر و مضافات کو کرنٹ سپلائی کرنے والے پاور ہاوز برقی اسٹیشن میں کل رات لگی اچانک آگ کے باعث پانچ میگا واٹ کے بڑے تین ڈی پی ایز الکٹرک ٹرانسفر مرس جل کر خاک ہوجانے کے باعث برقی سب اسٹیشن 33/66 سے مکمل برقی کی سپلائی اچانک بند ہوچکی ہے ۔ یہ سپلائی اتوار 31 مارچ تک بحال نہ ہوسکی ۔ دیگلور میں ان دنوں درجہ حرارت 41 تا 42 ڈگری سیلس چل رہا ہے ۔ جبکہ دیگلور برقی سب اسٹیشن پاور ہاوز میں 132 کے وی اسٹیشن ہائی ٹینشن لائن سے راست منسلکہ ڈی پی ایز 5-5 میگاواٹ کو ارتھنک نہیں دی گئی تھی نہ ہی ان کے کولنگ کا یہاں کوئی بندوبست کیا گیا ہے ۔ یہ بات ایک برقی ملازم کمپنی نے ہمارے نمائندہ کو رازدارانہ طور پر بتلائی ۔ اطلاعات کے بموجب 30 اپریل (شنبہ) کو رات ساڑھے نو تا دس بجے شب میں یہاں کے برقی سب اسٹیشن 33/66 کے وی پاور میں پانچ میگاواٹ کے ڈی پی میں سے اچانک آگ کے شعلے نکلنے لگے ۔ آناً فاناً یہ آگ سب اسٹیشن میں پھیل گئی اور دوسرے ڈی پی ایز بھی اس کی زد میں آگے ۔ مزید تفصیلات کے لئے انگزیکیٹیو انجنیئر دیگلور سے لیکر سب انجنیئر (اربن علاقہ) تک مسلسل ربط پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ دو گھنٹے تک بھی کسی نے بھی فون نہیں اٹھایا ۔ اسی پاور ہاوز سب اسٹیشن میں برقی ملازمین کے کوارٹرس رہائشی مکانات ‘ ڈپٹی ای ای کا دفتر واقع ہے ۔ اور متصل گھنی آبادی بھی ہے ۔ تاہم کسی جانی نقصان کے اطلاع نہیں ملی ۔ آگ کی اطلاع پاتے ہی مسٹر قاضی سید امداد علی انچارج ڈپٹی سی او محکمہ بلدیہ نے فوری بلدیہ فائز انجن کو طلب کرلیا اور پانی کے ٹینکرس کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا گیا ۔