دیکھیں:احتجاجی مارچ کے پیش نظر دہلی یونیورسٹی کے باہر سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی:رام جاز کالج واقعہ پر دہلی یونیورسٹی کی آرٹ فیکلٹی کے باہر احتجاجی مارچ کے پیش نظر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔آج دہلی یونیورسٹی او رجواہر لا ل نہرو یونیورسٹی طلبہ اورٹیچرس کی جانب سے خالصہ کالج تک آرٹس فیکلٹی تک ایک مارچ متوقع ہے۔

پچھلے ہفتہ بائیں بازو نظریات کی حامل ال انڈیا اسٹوڈنٹ اسوسیشن ( اے ائی ایس اے) اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی تائید اکھیل بھارتیہ ویدیا پرشید( اے بی وی پی)کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا تھا جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 

جھگڑے کی وجہہ جے این یو طالب علم عمر خالد جس پر غداری کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے اور شیہلا رشید کو ایک سمینار میں مدعو کرنا ہے۔اے بی وی پی کے مخالفت کے بعد کالج انتظامیہ نے سمینار سے دستبرداری اختیار کرلی ۔کچھ پولیس عہدیدار او رصحافی بھی اس جھگڑے کے دوران زخمی ہوئے ۔

 

دہلی یونیورسٹی کی طالب علم گرومہیر کور نے بھی سوشیل میڈیاپر اے بی وی پی کے خلاف پیغام پوسٹ کرکے ایک نئے تنازع کو دعوت دی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ZKb933KmLD8

گرومہیر کور ہندوستانی فوج کے کپتان کی بیٹی ہے جو کارگل جنگ میں شہید ہوگئے۔

اسی سلسلے کی کڑی کے طور وہ دہلی ویمن کمیشن سے رجوع ہوکر آن لائن دھمکی‘ گالی گلوج اور عصمت ریزی کی دھمکیوں کی ایک شکایت درج کرائی تھی۔