دیپیکا کماری ، آرچری ورلڈ کپ فائنل سے خارج

روم ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چار مرتبہ سلور میڈیل یافتہ تیر انداز دیپیکا کماری کو تان یائینگ نے راست مقابلے میں شکست دیدی ۔ جس کے ساتھ ہی کماری آج یہاں آرچری ورلڈ کپ فائینل سے پہلے ہی راؤنڈ میں خارج ہوگئیں ۔ سابق عالمی نمبر 1 دیپکا کو چین تائیپی کی تان یائینگ کے خلاف ریو اولمپکس جیسے مقابلے سے گزرنا پڑا جس نے اپنے بہترین کھیل کے ذریعہ اسٹاڈیو ڈی مارمی میں دیپیکا کے خلاف صفر کے مقابلے 6 سے اپنی کامیابی کی مہر ثبت کردی ۔ دیپیکا پہلی ہندوستانی تھیں جو رواں سال منعقدہ چار ورلڈ کپ مقابلوں کے دو کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی کے بعد اس ورلڈ کپ فائینل میں پہونچی تھیں ۔