ہوسٹن۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سر فہرست اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل نے ایک سخت مقابلہ کے ساتھ گیانا کی حریف کھلاڑی نکولیٹ فرنانڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہاں 50ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کے ٹکساس اوپن ٹونمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ابتدائی دو گیمس میں ناکامی کے باوجود کوارٹر فائنل مقابلہ میں اپنی حریف کو 11-4 ‘ 11-6 ‘ 10-12 ‘10-12‘ 11-5سے شکست دی ۔