دیپکا کو نیویارک ٹورنمنٹ میں شکست

نیویارک ۔ 20؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی درجہ بندی میں 12 ویں مقام پر موجود ہندوستانی اسٹار کھلاڑی دیپکا پلیکل کو بہترین مظاہرہ کے باوجود ویمنس جے پی مورگن ٹورنمنٹ آف چمپینس کے کوالیفائینگ فائنلس میں ہانگ کانگ کی اینی آیو کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ۔ دیپکا ٹورنمنٹ میں سب سے بہتر درجہ کی حامل کھلاڑی رہی تاہم انہیں اینی کے خلاف 33 منٹوں طویل مقابلے میں 8-11 ‘ 9-11 ‘ 5-11 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ چینائی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی دیپکا کی شکست کے ساتھ ہی رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستانی امیدوں کا خاتمہ بھی ہوگیا ہے ۔