نئی دہلی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی دیوے گوڑا کو فون کرکے انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ جے ڈی ایس اور کانگریس کرناٹک میں بی جے پی کے بی ایس یدی یورپا کو چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے دلانے کے لیے گورنر کے فیصلے کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ دونوں پارٹیوں نے بی جے پی پر سودے بازی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔