دیوی جویلری ایگزیبیشن کا 27 ، 28 اگست انعقاد

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جویلرس کے نام سے جویلری کی ایک ایگزیبشن کا 27 تا 28 اگست ہوٹل تاج کرشنا میں انعقاد عمل میں لارہا ہے ۔ اسی دوران شاندار جویلری ڈائمنڈ کلکشن کی نمائش کی جائے گی ۔ رشی مہتا نے بتایا کہ اس دوران گاہکوں کے لیے جویلری کے بہترین نمونے پیش کئے جائیں گے جب کہ گاہکوں کو اپنے پسندیدہ جویلری کے انتخاب کا بھر پور موقع حاصل رہے گا ۔ اسی نمائش میں گاہکوں کے لیے جویلری کو پالش کرانے کا بھی انتظام رہے گا ۔ اسی دوران گاہکوں کو یہاں موجود اپنی پسندیدہ جویلری کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع بھی دستیاب رہے گا جب کہ وہ اس کو اپنے فیس بک پر پوسٹ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں نہ صرف روایتی بلکہ تمام خاندان کے تمام افراد کے لیے ہمہ اقسام کی جویلری دستیاب رہے گی ۔ بتایا گیا کہ اس نمائش میں ہمہ اقسام کے کم از کم پانچ سو تا چھ سو نمونوں کی نمائش کی جائے گی ۔ مرد / خواتین کے لیے شادی بیاہ کے علاوہ جاوو ، ڈائمنڈ ، گولڈ ، اٹالوی ، روایتی جویلری کی نمائش کی جائے گی ۔