ممبئی ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا میں دو ماہ پرانی دیویندر فرنویس حکومت اپنی کابینہ میں عنقریب توسیع کرے گی جہاں مزید 12 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا جن میں سے 6 وزراء بی جے پی کے ہوں گے جب کہ شیوسینا کے دو اور چار دیگر حلیف جماعتوں سے ہوں گے ۔ وزیر امداد باہمی چندر کانت پاٹل نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی البتہ انہوں نے کابینہ میں توسیع کی تاریخ نہیں بتائی ۔ یاد رہے کہ فرنویس اور دیگر 9 وزراء نے 31 اکٹوبر کو اپنے عہدوں کا حلف لیا تھا کیوں کہ بی جے پی ہی 122 ایم ایل ایز کے ساتھ واضح اکثریت والی پارٹی کے طور پر ابھری تھی ۔ اقتدار میں شراکت داری کے لیے شیوسینا سے بات چیت کی گئی تھی جو کامیاب ہوئی تھی اور اس طرح 5 اکٹوبر کو شیوسینا بھی حکومت میں شامل ہوگئی تھی ۔ جہاں شیوسینا کے 10 وزراء اور بی جے پی کے 10 وزراء کو شامل کیا گیا تھا اور اس طرح فرنویس وزارت کی طاقت 30 وزراء پر مشتمل ہوگئی ۔ آئندہ توسیع کے بعد وزراء کی تعداد 42 ہوجائے گی ۔۔