دیویندرو سیمی فائنل میں داخل

بنکاک ۔ یکم سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمس کے سلور میڈلسٹ ایل دیویندرو سنگھ (49kg) نے ایشین باکسنگ چمپئن شپس کے آج یہاں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے اپنے لئے نہ صرف ایک تمغہ یقینی بنالیا بلکہ آنے والے ورلڈ چمپئن شپس میں انھیں ایک مقام بھی حاصل ہوگیا ہے ۔ دیویندرو نے انڈونیشیا کے کورنیلس لانگو کو کوارٹر فائنل مقابلے میں 3-0 سے شکست دی ۔ وہ سیمی فائنلس میں ٹاپ سیڈ ازبیک حسن بوئے دوسماتوف سے مقابلہ کریں گے ۔
محمد عامر کا انٹرنیشنل کر کٹ میں
واپسی کیلئے خون کا عطیہ
لاہور۔ یکم سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور میں فلاحی ادارہ کا دورہ کیا اور تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر انہیں ایک موقع دیں تو وہ اپنے رویے سے سب کو خوش کردیں گے۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام نے نہ صرف عامر کو بدنامی کے اندوہناک اندھیروں میں دھکیل دیا بلکہ سابق اور موجودہ کرکٹرز کی ناراضگی میں ان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ تاہم عامر کے مطابق وہ ایک موقع کے حقدار ہیں۔ پی سی بی کی شرط کے مطابق چند روز میں دیگر سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف بھی فلاحی اداروں کے دورے کریں گے ۔