دیون پلی میں سرقہ کی واردات

نامعلوم سارقین 10 تولے سونا اور نقد رقم لے کر فرار

کاماریڈی /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی کے موضع دیون پلی میں ہوئے سرقہ کی واردات میں 10 تولے سونا 70 ہزار روپئے نقد نامعلوم سارقوں نے سرقہ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب دیون پلی کے گائتری نگر اور اس کے متصلہ کالونی میں مقیم سرینواس اپنے مکان کو مقفل کرتے ہوئے دوپہر 12 بجے اپنے میکے گئی ہوئی تھی ۔ نامعلوم سارقوں نے قفل شکنی کرتے ہوئے مکان میں داخل ہوئے اور الماری توڑ کر 6 تولے سونے کے زیورات 50 ہزار روپئے نقد لیکر فرار ہوگئے ۔ سرینواس کے مکان کے روبرو واقع راجندر کے مکان میں بھی سارقوں سے سرقہ کو انجام دیا اور تین تولے سونا 20 ہزار روپئے نقد لیکر فرار ہوگئے ۔ راجندر ان کی اہلیہ دونوں بھی خانگی ملازمین ہیں ۔ جس کی وجہ سے سارقین نے اطمینان کے ساتھ سرقہ کو انجام دیا ۔ اس کے علاوہ سارقین نے سنتوش نامی سرکاری مدرس کے مکان میں بھی 2 تولے سونا کا سرقہ کیا اور راہ فرار اختیار کرلی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس دیون پلی مقام حادثہ پہونچکر کلوز ٹیم کو طلب کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ دن دھاڑے سرقہ کی واردات کے بعد اس علاقے میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ پولیس نے سی سی کیمرہ کی تنصیب کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ سی سی کیمرہ تنصیب کرنے کی صورت میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں سہولت فراہم ہوگی اور جرائم میں بھی کمی واقع ہوگی ۔