دیوریا جسم فروشی اسکام کی تحقیقات کیلئے مایاوتی کا مطالبہ

لکھنو،6اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے دیوریا ضلع میں گرلز شیلٹر ہاوس میں جسم فروشی کے معاملہ کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ معاملہ ثابت کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بنی جے پی) حکومت میں کتنی افتراتفری ہے اور خواتین کتنی محفوظ ہیں۔محترمہ مایاوتی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے بہار اور دیوریا میں گرلز شیلٹر ہاوس میں جبراََ جسم فروشی کرانے کا واقعہ ملک کے لئے تشویش کا موضوع ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہ اس طرح کے واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں تھوڑا نہیں بلکہ مکمل جنگل راج ہے اور امن و قانون کی حالت کی طرح خواتین کی حفاظت اور وقار بھی بی جے پی کی ترجیح نہیں بلکہ تشویش کا آخری موضوع ہے ۔