دیوبند میں پانچ غیرقانونی مقیم بنگلہ دیشی گرفتار 

سہارنپور: سہارنپور پولیس ایس ایس پی دنیش کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پانچ غیر قانونی طور سے رہ رہے بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیاگیا ۔ اس موقع پر گرفتار شدگان بھی پریس کانفرنس میں موجودتھے ۔ پولیس نے بتایاکہ یہ پانچ نوجوان کئی سالوں سے ضلع سہارنپور میں مقیم تھے ۔ ان سب نے غیر قانونی طور سے ہندوستان کی سرحد سے ملک میں داخل ہوئے تھے ۔

ایس ایس پی دنیش کمار نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئی جب غیر ملکی ملک میں غیر قانونی طور سے رہ رہے ان کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ یہ کارروائی ایل آئی یو کے تعاون سے دیوبند پولیس نے کی ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کے نام بھی بتائے ہیں ۔ ان کے نام رفیق الاسلام ، محمد احمد عرف احمداللہ ، منہاج ، منیرالزماں ، محمد اسلام ہیں ۔

ان سب کا تعلق نارائن گنج صوبہ ڈھاکہ بنگلہ دیش سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ محمداسلام یہاں ۵؍ سال پہلے آیا تھا ۔ وہ وہ یہاں ٹوپیاں فروخت کررہاتھا ۔ منہاج درزی کا کام کیاکرتا تھا ۔پولیس نے ان سب پر دفعہ ۱۴؍غیر ملکی ایکٹ ۱۹۴۶ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس عہدیدار دنیش کمار نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم او رخفیہ محکمہ مدح سرائی کی ۔