حیدرآباد ۔ 19 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ دیوان دیوڑھی میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں ملبوسات کے گودام میں آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ میرچوک پولیس اسٹیشن حدود میں آج رات اُس وقت پیش آیا جب دیوان دیوڑھی علاقہ میں عباس ٹاور کی دوسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی ۔ روشن ٹریڈرس ریڈی میڈگارمنٹ کے گودام میں آتشزدگی کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔فائرانجنوں کو طلب کرلیا گیا اور تقریباً تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ 25 لاکھ روپئے مالیتی نقصانات کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔