حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ کے علاقہ میں دیوار چھت پر گرنے سے ایک شیرخوار ہلاک اور اس کی رشتہ دار شدید زخمی ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب تیز ہوائیں اور بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔ اس دوران ایک مکان کے فرسٹ فلور سے دیوار گر کر دوسرے مکان کی چھت پر گر گئی جس کے سبب ایک ماہ کی شیرخوار ذکیہ بیگم جو محمد اسحاق کی بیٹی تھی شدید زخمی ہوگئی۔