جمعرات , دسمبر 12 2024

دیوار گرنے سے خاتون مزدور ہلاک

مدور ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیریال پولیس سرکل کے تحت موضع کڑویرگو منڈل چیریال میں آج دوپہر تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی غیر موسمی بارش کے دوران مضافات میں واقع پولٹری فارم کی دیوار جس کے سائے میں کاموں میں مشغول مزدوروں پناہ لیے ہوئے تھے اچانک دیوار منہدم ہوجانے کے سبب 40 سالہ بالواں نامی خاتون مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئی جب کہ دیگر 2 مزدور انیل کمار ، پدما معمولی زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین و مقامی عوام کی جانب سے مطلع کرنے پر سب انسپکٹر چیریال موہن بابو نے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانے کو روانہ کیا ۔ نیز کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT