سریکاکلم۔/9جولائی، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے وزیر محنت گجاراجو اچم نائیڈو نے ٹاملناڈو میں تھرولور کے قریب اتوار کو دیوار کے منہدم ہوجانے کے سبب فوت ہونے والوں کے خاندانوں میں فی کس 5.25 لاکھ روپئے کے چیک بطور ایکس گریشیاء تقسیم کئے۔ 5.25لاکھ روپئے کے منجملہ 3.25 لاکھ روپئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کئے گئے ہیں۔ باقی دو لاکھ روپئے محکمہ محنت نے جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت ٹاملناڈو نے ان متوفیوں کے خاندانوں کو فی کس 2لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر محنت نے تیقن دیا کہ ماں باپ سے محروم ہونے والے بچوں کو حکومت کی طرف سے مناسب تعلیم اور تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔