دیوار منہدم ہونے سے زخمی کمسن لڑکی جانبر نہ ہوسکی

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) زیر تعمیر مکان کی دیوار منہدم ہونے کے دوران زخمی ہونے والی پانچ سالہ کمسن لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہک عبدالرحمن 10 اپریل کو پڑوسی کے مکان کی دیوار منہدم ہونے کے سبب شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے ڈی آر ڈی او اپولو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر آج صبح وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ کنچن باغ پولیس نے مکان مالک کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔