دیوار اور سامان گرنے سے 2 افراد کی مشتبہ موت

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور جگت گیری گٹہ علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد کی مشتبہ حالت میں دیوار اور سامان گرنے سے موت ہوگئی ۔ سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی پولیس حدود میں 20 سالہ یوگیش عرف مولی کام کے دوران مشتبہ انداز میں وزنی شئے سر پر گرنے سے شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مولی جو پیشہ سے سینٹرنگ کا مزدور تھا ۔ میڑچل کے علاقہ میں رہتا تھا جو مدھیہ پردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کام کے دوران پیش آئے اس مشتبہ واقعہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص کشن جو پیشہ سے مزدور تھا جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام میدک بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص جگت گیری علاقہ میں ایک دیوار منہدم کر رہا تھا کہ مشتبہ انداز میں دیوار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔