حیدرآباد۔ /5جولائی، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ42 سالہ تروپتیا جو پیشہ سے مزدور کاپرا علاقہ میں رہتا تھا 3 جولائی کو یہ شخص ساتھی مزدوروں کے ہمراہ ایک قدیم مکان کو منہدم کرنے کے کام میں مصروف تھا کہ انہدامی کارروائی کے دوران دیوار کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس کشائی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔