دینی گرمائی اردو دانی کلاسیس

محبوب نگر /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صباء ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام دینی گرمائی اور اردو دانی کلاسیس کا آغاز مدرسہ آمینہ تعلیم القرآن حبیب نگر میں عمل میں آیا ۔ طلباء کی بڑی تعداد نے داخلہ حاصل کیا ۔ سوسائٹی کی جانب سے طلباء میں کتابوں اور کاپیوں کی مفت تقسیم بھی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر جناب منظور احمد موظف تحصیلدار نے کہا کہ محلہ جات حبیب نگر و مومن پورہ کے طلباء کو دینی اور اردو دانی سے واقف کروانے کیلئے اس پروگرام کا اہتمام کرایا گیا ہے ۔ اس موقع پر نائب صدر محسن خان ، شریک معتمد تقی حسین تقی ، خازن مرزا قدوس بیگ اور ناظم مدرسہ شجاعت علی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میں محمد نسیم احمد ، عبدالقادر ، عبداللہ بن علی مسدوس ، محمد حبیب ، محمد منان ، محمد اعجاز ، محمد اظہر ، محمد مجیب خان وغیرہ موجود تھے ۔