حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ پہاڑی شریف میں ایک دینی مدرسہ کے چوکیدار پر حملہ کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی چوکیدار اور حملہ آور آپس میں ساتھی ہیں اور نشہ کے عادی ہیں 150 روپئے قرض کی رقم واپس کرنے کے مسئلہ پرحملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ بات انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر وینکٹیشورلو نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی چوکیدار جس کا تعلق نیپال سے بتایا گیا ہے ۔ ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وینکٹاپور کتاپیٹ علاقہ میں واقع ایک دینی مدرسہ میں چوکیداری کرنے والا نیپالی شخص جس کی عمر 30 تا 35 سال بتائی گئی ۔ مقامی افراد کے ساتھ اس کی دوستی ہے اور حملہ 150 روپئے قرض کی رقم کی واپسی کے مسئلہ پر بحث و تکرار کے بعد پیش آیا ۔