دینی مدارس میں داخلے

 

حیدرآباد۔/30جولائی، ( راست )لڑکوں اور لڑکیوں کو دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مدرسہ محمدیہ تحفیظ القرآن بمقام حسینی علم نزد مسجد چنور پیراں ؒ حیدرآباد میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شعبہ حفظ ، حفظ مع تجوید، شعبہ ناظرہ، انگلش اور کمپیوٹر ٹریننگ شامل ہے۔ علاوہ ازیں قرأت، نعت اور تقریر کی بھی مشق کروائی جاتی ہے۔ مکمل نظم و ضبط کے ساتھ دینی و عصری تعلیم کے زیور سے طلباء و طالبات کو آراستہ کیا جارہا ہے۔ لہذا آپ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کا مدرسہ ہذا میں داخلہ کروائیں۔ اوقات مدرسہ صبح 0تا3 بجے دن ہیں۔ فون نمبر 08121803473 پر ربط کریں۔
٭٭ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی بانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر تاڑبن چوراہا کے شعبہ عالمیت میں داخلے جاری ہیں۔ شعبہ عالمیت کے تحت ایک سالہ بیسک کورس رکھا گیا ہے جس میں طلبہ کے لئے عربی گرامر صرف نحو، عربی بول چال ، اسپوکن انگلش کا باقاعدہ نظم ہے۔ طلبہ کیلئے قیام و طعام کے ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9032857993 ، 08121803473 پر ربط کریں۔
٭٭ برین لائٹ انسٹی ٹیوٹ واقع مغل نگر پلر نمبر 102عقب مغل گارڈن فنکشن ہال فون9985818132 کے چوتھے تعلیمی سال کا آغاز بتاریخ 6 اگسٹ سے ہوگا۔ خواتین اور لڑکیوں کی دینی طرز پر دوستانہ ماحول میں تعلیم و تربیت اختراعی طریقہ سے کی جاتی ہے ونیز تجوید و قرأت، ناظرہ ، اردو، انگلش، عربی کے ساتھ ساتھ سیرت النبیؐ ، سیرت امہات المومنین ؓ اور سیرت صحابیات ؓ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
٭٭ حیدرآباد نزد ریلوے بریج عیدی بازار محمد نگر ( جاوید نگر ) میں واقع اہل سنت وجماعت کا تعلیمی و تربیتی ادارہ دینی مدرسہ معہد برکات العلوم عربیہ ( ملحقہ جامعہ نظامیہ ) میں دختران ملت کے لئے شعبہ عالمیت، شعبہ اعدادیہ و شعبہ حفظ، شعبہ ناظرہ، شعبہ اہل خدمات شرعیہ میں ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انگلش، ہندی، تلگو، حساب، کمپیوٹر، ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائن کی تعلیم کا خصوصی انتظام ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9652978687 ، 8332861292 پر ربط کریں۔
٭٭ جامعتہ الطاہرات ہاشم آباد حیدرآباد کے تمام شعبہ جات ( شعبہ ناظرہ ، شعبہ حفظ، شعبہ تدریب البنات، شعبہ عالمیت، شعبہ فضیلت، شعبہ خیاطی ) میں داخلے جاری ہیں۔ جامعہ ہذا میں دارالاقامہ ( ہاسٹل ) اور ٹرانسپورٹ کی بھی سہولت ہے۔ اوقات ملاقات صبح 9تا3 بجے۔ فون نمبرات 9391783000 ، 9177395000۔
٭٭ نورالمشائخ حضرت نوری شاہ صاحب قبلہ کا قائم کردہ جامعہ الھیات نوریہ بنڈلہ گوڑہ بارکس میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ جہاں ابتدائیہ تا مولوی، عالم، شعبہ حفظ کے علاوہ عصری تعلیم کا دسویں جماعت تک مفت رہائش و طعام کے ساتھ تعلیم کا انتظام ہے۔ خواہشمند حضرات اپنے نونہالوں کو باوقات جامعہ 9-30 تا 3-30 رجوع ہوکر داخلہ دلواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7780686644 پر ربط کریں۔

 

٭٭ مولانا محمد فصیح الدین رضوی القادری بانی و ناظم اعلیٰ کے بموجب دینی اقامتی درسگاہ دارالعلوم غوث اعظم شاستری پورم روبرو تالاب میر عالم حیدرآباد میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ شعبہ حفظ، شعبہ ناظرہ مع قرأت و تجوید ، شعبہ مولوی اور اول تا ساتویں جماعتوں میں اقامتی و غیر اقامتی داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہر جماعت میں عصری تعلیم کا انتظام ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849078754 پر ربط کریں۔
٭٭مولانا حافظ محمد عبید الرحمن کے بموجب مدرسہ مدینتہ العلوم نزد مسجد قباء نیو بھوئی گوڑہ سکندرآباد میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ جماعت اول تا پنجم مع حفظ القرآن عالم کورس میں داخلے جاری ہیں۔ اضلاع کے طلبہ کیلئے ہاسٹل کی سہولت ہے۔ خواہشمند اولیائے طلبہ فون 9985016423 پر ربط کریں۔
٭٭مدرسہ دارالجنیدیہ پہاڑی شریف عمر کالونی میں داخلے جاری ہیں ۔ برائے مہربانی جلد سے جلد اپنے بچوں کے داخلے کروایئے شعبہ حفظ، ناظرہ، تجوید، قرأت، انگلش، اردو ، ہندی اور کمپیوٹر کلاسیس۔ اوقات مدرسہ صبح 8تا1-30 بجے ہیں۔ فون 9010283000 پر ربط کریں۔
٭٭ مدرسہ فیض القرآن ملحقہ جامعہ نظامیہ واقع مسجد کلاں موسیٰ باؤلی حسینی علم میں زیر نگرانی مولانا حافظ سید صغیر احمد نقشبندی شعبہ حفظ، شعبہ ناظرہ، شعبہ تجوید، شعبہ اردو میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ صبح 9تا شام 4 بجے تک راست یا فون نمبرات 9346502417 یا 9700595191 پر ربط کریں۔
٭٭ دارالعلوم امام احمد رضا مرتضی نگر، بڑا بازار یاقوت پورہ میں داخلے جاری ہیں۔ مختصر مدتی 15 مہینے حفظ القرآن کورس، مولوی ارسال معاون، مولوی، عالم، فاضل درجات میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے اور بنیادی اردو نوشت و خواند اور ناظرہ قرآن سے ناواقف افراد بھی اس کورس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اضلاع کے غریب و نادار طلبہ کیلئے قیام و طعام، علاج و معالجہ، کتب و لباس کا مفت انتظام و انصرام ہے۔ اولیاء طلبہ سے گذارش ہے کہ 9 تا2 بجے آفس اوقات میں ملاقات کریں یا فون نمبر 9395524903 پر ربط کریں۔
٭٭ مدرسہ اسلامیہ الفاروقیہ، راج نرسمہا نگر کالونی ریاست نگر میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ علوم دینی، یسرناالقرآن، شعبہ ناظرہ، قرآن مجید مع تجوید، شعبہ قرأت کلام پاک، احادیث، دعائیں و سورہ جات اور شعبہ حفظ القرآن کی مکمل تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم، اردو، انگلش کی دینی تعلیم کا بھی نظم ہے۔ خواتین کے لئے تین سالہ عالمہ کورس کا بھی نظم ہے اور شام کے اوقات میں اسکول و کالجس کے طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کا خاص نظم ہے۔ تعلیمی اوقات صبح 9تا3-30 بجے مقرر ہیں۔ اوقات ملاقات صبح 10تا3 بجے دن دفتر مدرسہ سے راست یا فون نمبرات 9849196647 ناظم 9000633461 پر ربط کریں۔
٭٭ ہمہ وقتی دینی عصری و اقامتی درسگاہ دارالعلوم البرکاتیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ موقوعہ نرخی پھول باغ چندرائن گٹہ مسجد ابوبکر صدیق ؓ میں شعبہ حفظ و ناظرہ قرآن، ڈپلوما اِن عربک جماعت ہشتم میں مولوی میں داخلے جاری ہیں۔ دارالاقامہ میں خصوصاً یتیم و غریب مستحق طلبہ کیلئے معہ قیام و طعام، کتب کی فراہمی و طبی امداد کی مفت سہولت رہے گی۔ فون 9391196250 ، 9396450896 پر ربط کریں۔
٭٭ دارالعلوم سمنانیہ اشرف المدارس بابا سیلانی نگر بورا بنڈہ میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شعبہ حفظ و شعبہ ناظرہ مع تجوید اور عصری تعلیم اردو، انگریزی، حساب، کمپیوٹر کی تعلیم کا نظم ہے۔ خواہشمند حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ ووہ تین عدد فوٹوز، آدھار کارڈ اور سرپرست کا آدھار کارڈ لیکر اوقات تعلیم صبح 9 بجے سے لیکر چار بجے تک راست یا فون نمبر 9391364818پر ربط کریں۔
٭٭دارالعلوم خواجہ غریب نواز ہاشم آباد چندرائن گٹہ میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے جہاں پر علم دین کی مفت تعلیم کے ساتھ قیام و طعام کی سہولت حاصل ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9949256092 پر ربط کریں۔
٭٭ ناظم جامعہ حافظ سید مظفر الحسن نقوی کے بموجب جامعہ حراء کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ عصری علوم مبتدی تا دسویں جماعت معیاری طریقے سے پڑھائے جاتے ہیں۔لڑکے ، لڑکیوں کیلئے علحدہ علحدہ حفظ قرآن مجید کے ساتھ عصری علوم پڑھانے کا خاص انتظام ہے۔ طالبات و خواتین کیلئے عالمیت کورس کی ابتدائی جماعتوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں تقریباً 50 قسم کے زنانی و بچکانی ملبوسات کی کٹنگ و سلوائی کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ کسی بھی شعبہ میں داخلے کیلئے راست یا فون نمبرات 040-24384349 یا 7670904540 پر ربط کریں۔

 

مدرسہ بنات الحرم میں داخلے
٭٭ تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام چلائے جارہے مدرسہ بنات الحرم ( اندرون مکہ مسجد ) میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں تجوید القرآن، ناظرہ، عالم کورس کی ابتدائی تعلیم، امامت و خطابت، ڈپلوما اِن عربک اِن نصاب کے تحت طالبات کو تیار کیا جاتا ہے، اور سالانہ امتحانات جامعہ نظامیہ سے دلائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ علوم دینی و عصری، ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ کورسیس کی تکمیل پر اسناد بھی دیئے جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7799651256 پر ربط کریں۔