مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ ستن پلی ضلع گنٹور
٭٭ مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ موضع ستن پلی ضلع گنٹورمیں واقع ہے ۔ الحمد للہ مدرسہ ہذا تقریباً 7سال کے قلیل عرصہ سے دینی و علمی و دعوتی و اصاحی خدمات انجام دیتے ہوئے تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے جس میں 70 طلبہ اطراف و اکناف کے قیام وطعام کے ساتھ دینی و عصری ( شعبہ قاعدہ ‘ ناظرہ حفظ قرآن اور شعبہ کمپیوٹر) کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ وضوخانہ اور طہارت خانہ اور مدرسہ کی باؤنڈری اور معلمین کیلئے کمروں کی تعمیر کی شدید ضروت ہے ۔ اہل خیر احباب و درد مندانہ حضرات سے پُرخلوص التماس ہیکہ اس کارخیر میں حصہ لیکر سعادت دارین حاصل کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9059428949 ‘ 9963197429 پر ربط کرسکتے ہیں اور مدرسہ کا اکاؤنٹ نمبر 30539548757 پر جمع کرواسکتے ہیں ۔
مدینہ مسجد چندا پور‘ چنچولی
٭٭ مدینہ مسجد چندا پور تعلقہ چنچولی ضلع گلبرگہ کرناٹک کا تعمیری کام 500مربع گز پر جاری ہے جس کا تقریباً خرچ 50,00,000 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ الحمداللہ اب تک مسجد کا تقریباً کام ہوچکا ہے ‘ بقیہ کاموں کی تکمیل کیلئے مزید تعاون کی سخت ضرورت ہے ۔ اہل خیر حضرات سے گذارش کی جاتی ہیکہ مسجد کی تعمیر میں فراخدلانہ تعاون فرماکر ثواب داریں حاصل کریں ۔ پتہ : المدینتہ دعوت الحق‘ مدینہ مسجد چندا پور۔ SBH. Chincoli A/c No : 62262781471 ۔ برانچ کوڈ 20232 IFSC SBHY 0020232
مدرسہ گلشن مستانہ ہیلی کھیڑ
٭٭ موضع ہلی کھیڑ( بذرگ) تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر کرناٹک جس کے اطراف و اکناف میں تقریباً 20مواصعات ہیں لیکن کوئی دینی اسلامی تعلیم کا کوئی مدرسہ نہیں ہے ۔ یہاں کے لوگ معاشی اعتبار سے بہت غریب ہیں ‘ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہلی کھیڑ بذرگ تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر جوکرناٹک کا کافی پسماندہ ضلع ہے ‘ علوم عربیہ اسلامیہ کی تروایج واشاعت کیلئے دینی مدرسہ کا قیام نادار طلبہ کیلئے مفت قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ اندرون درگاہ احاطہ حضرت مستان شاہ قادریؒ موضع ہلی کھیڑبذرگ تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر مدرسہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بدست مبارک سرزمین دکن کے معروف و مشہور صوفی بذرگ ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی قبلہ سجادہ نشین حضرت سیدنا خواجہ بندہ نوازؒ عمل میں آچکا ہے ۔ بفضل تعالیٰ24کالموں کی تعمیر کا کام بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعمیر کام رکا ہوا ہے ۔ مکمل مدرسہ کی تعمیر کیلئے تقریباً 10تا 12لاکھ روپئے کا تخمینہ کیا گیا ہے ۔ ملت کے اہل خیر حضرات سے مدرسہ کی کمیٹی درد مندانہ اپیل کرتی ہیکہ تعمیر مدرسہ میں دل کھول کر تعاون فرمائیں اور عنداللہ ماجور رہوں ۔ نقد عطیات اور تعمیری اشیاء کے دریعہ بھی تعاون کرسکتے ہیں ۔ پتہ ذیل پر عطیات جمع کرسکتے ہیں ۔ محمد عبدالغنی شاہ قادری صدر کمیٹی ‘ بینک اکاؤنٹ نمبر 31334521162 ‘ ایس بی آئی برانچ ہمناآباد( کرناٹک) فون : 9949178478 ‘ 9922735041
مسجد سعداللہ حسینی نندی گاما
٭٭ مسجد سعداللہ حسینی واقع تعلقہ نندی گاما ‘ رامائن پیٹ ضلع میدک کی تلنگانہ اسٹیٹ جہاں پر اطراف و اکناف مسلمانوں کی کثیر آبادی واقع ہیں‘ باوجود مذکورہ مقام پر مسجد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مسلمانوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چنانچہ مقامی چند اصحاب نے سعد اللہ حسینی کے نام سے موسم مسجد کی تعمیر کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ لہذا امت مسلمہ سے گذارش ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر میں ماہ مقدسہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے دل کھول کر حصہ لیں اور دامے ‘ درمے و سخنے مدد کریں ۔ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے مٹیریل کی شکل میں یا پھر رقم کی شکل مسجد کی تعمیر میں فراخدلانہ طور پر حصہ لیتے ہوئے اپنا گھر جنت میں تعمیر کوائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے صدر مسجد سعد اللہ حسینی کمیٹی جناب محمد حبیب سے فون نمبر 9032101430 پر یا پھر A/C No. 31024463428, IFSC / SBI No. 008027پر اپنے عطیات ‘ زکوٰۃ جمع کرواسکتے ہیں ۔