منچریال 24 جون (راست ) مدرسہ عربیہ دارالرقم ؓمع دارالاقامے چاند خاں گوڑہ ابراہیم پٹن کے سالانہ جلسہ سے صدر جلسہ و روزنامہ سیاست کے مدیراعلی جناب الحاج زاہد علی خاں صاحب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اور وقت کے تقاضے کے حساب سے دینی تعلیم کے ساتھ فنی و عصری تعلیم بھی ضروری ہے اس سے طلبہ بعد فراغت تعلیم بآسانی خود متکفی ہوسکتے ہیں۔ مدرسہ ہذا کے کمسن طلبہ نے جو تعلیمی مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے مجھے ان کے مظاہرہ سے بیحد خوشی ہوئی۔ مسلمان آج نمازوں سے بیحد غافل ہوگئے ہیں، ایک مغربی ملک میں ایک مسجد کی توسیع کیلئے ایک یہودن سے اس کے مکان کی خریدی کیلئے گذارش کیا گیا- زاہد علی خاں صاحب نے ایک کمپیوٹر سکشن ادارہ سیاست کی جانب سے قائم کرنے کی بھی پیشکش اور وعدہ کیا ہے۔ حلقہ اسمبلی ابراہیم پٹن کے رکن اسمبلی شری منچتی ریڈی کشن ریڈی بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں ۔ مدرسہ ہذا کی کارکردگی وغیرہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اسلامک سوسائٹی آف چاند خاں گوڑہ کے سکریٹری محمد عبدالودود نے مدرسہ ہذا کی تعلیمی رپورٹ پیش کی۔ مدرسہ ہذا میں 50 طلبہ شعبہ حفظ و ناظرہ میں زیر تعلیم ہے طلبہ کی تعلیم،لباس ،طعام ، کتب ،ڈاکٹر ،دوائیں، بالکلیہ مفت ہے مدرسہ ہذا کا سالانہ خرچ 6 لاکھ روپئے ہے یہ رقم زکوۃ صدقات عطیات چرم قربان اور عطایات وغیرہ سے موصول ہوتی ہے۔ آئندہ سال مزید 20 بچوں کو داخلہ دیا جائے گا ۔ اس جلسہ کو مولانا طیب عبدالسلام اور محترم عبدالرشید تلگو اسلامک پبلیکشن نے مخاطب کیا ۔ صدر سوسائٹی سید خلیل الرحمن کے ہاتھوں غیر مسلم بھائیوں میں 22 قرآن مجید معہ تلگو ترجمہ و تلگو لٹریچر تقسیم کیا گیا ۔ محترم زاہد علی خاں صاحب نے کمسن طلبہ میں اردو دانی امتحانات کے صداقت نامے اور انعامات تقسیم کئے۔ قاری ایم ایس خاں سینئر جرنلسٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور کلمات تشکر بھی ادا کئے مدرسہ ہذا کے استاذ کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا اور تمام شرکاء کو بعد نماز ظہر ظہرانہ بھی ترتیب دیا گیا۔ منظور مصطفی مشہود مصطفی ، سید شہباز ، حافظ فصیح الدین نے مہمانوںکا استقبال کیا ۔