کریم نگر 20 فروری (ای میل) جناب افضل محی الدین ایم اے او اُردو کے مطابق ضلع کریم نگر میں دینی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی ایس ایس اے پراجکٹ آفیسر کریم نگر این نرسنگ راؤ نے شرکت کی۔ بعدازاں اُنھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس کے طلباء جو دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں، انھیں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرنا چاہئے اور انھیں انگریزی اور ریاضی و سائنس وغیرہ مضامین بھی سیکھنا چاہئے تاکہ یہ طلباء آگے چل کر سماج اور ملک کی خدمت کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں تمام ودیا والینٹرس شرکت کرتے ہوئے اچھی طرح تربیت حاصل کریں تاکہ دینی مدارس کے طلباء کو اچھے انداز میں عصری تعلیم سے آراستہ کریں۔ اُنھوں نے اس موقع پر ودیا والینٹرس کے مسائل جیسے تنخواہ و دیگر مسائل کو ریاستی پراجکٹ ڈائرکٹر کے علم میں لاتے ہوئے فی الفور انجام دینے کا تیقن دیا۔ (SSA) ALSCO کریم نگر محترمہ ممتا گوتمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں وقت کی پابندی کے ساتھ روزانہ شرکت کرتے ہوئے مستفید ہونا چاہئے۔ (SSA) AMO اُردو جناب افضل محی الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس پانچ روزہ تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا مقصد دینی مدارس کے ودیا والینٹرس کو نت نئے تدریسی طریقوں سے روشناس کروانا ہے۔ مزید ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ اس پروگرام میں (SSA) ALSO Asst کریم نگر جناب مدھو کے علاوہ DRG’S سروشاہ بیابانی، مظفرالدین، ضیاء الدین، سمیع الدین، فہد بن علی، عبدالقیوم، نصیرالدین، عتیق الرحمن اور مدرسہ ودیا والینٹرس کی کثیر تعداد شریک تھی۔