تنظیم المساجد سدی پیٹ
O#O سابق رکن شوریٰ تنظیم المساجد سدی پیٹ محمد عبدالصبور نے صحافتی بیان میں بتایا کہ تنظیم المساجد سدی پیٹ کا 1950 ء میں قیام عمل میں آیا ۔ تنظیم المساجد کے تحت 12 مساجد ، صباحی دینی مدارس ، مسلمانان سدی پیٹ کے فلاح و بہبودی کے کام انجام دیتی ہے ۔مساجد اور قبرستانوں کی دیکھ بھال اور غریب بیواہ کو وظائف ، نادار لڑکیوں کی شادی بیاہ میں مالی امداد ، ائمہ و موذنین اور معلمین کاتنخواہیں ، سالانہ تقریباً 3 لاکھ خرچ آتا ہے۔ یہ تمام اخراجات تنظیم برداشت کرتی ہے ۔ مسلمانان سدی پیٹ کے تعاون سے تنظیم کے انتظامات کا نظم کیا جاتا ہے ۔ مسلمانان سدی پیٹ سے اپیل کی جاتی ہے کہ تنظیم کے مالیہ کو مستحکم کرنے کیلئے عطیات ، صدقات ، زکوٰۃ دیکر مستحکم کریں ۔
جامعہ برکاتیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ
OoO زیراہتمام ابوالبرکات ایجوکیشنل سوسائٹی پچھلے (22) سال سے بہت ہی محدود مالی وسائل کے باوجود دین کی اشاعت و قرآن کی تعلیم میں مصروف ہے ۔ مدرسہ میں جملہ (100) طلباء زیرتعلیم ہیں (70) طلباء ہاسٹل میں ہے جن کے قیام و طعام لباس کتابیں اور دوا علاج کی مفت سہولتیں جو زکوٰۃ و اہل خیر حضرات کے تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ مدرسہ میں شعبہ حفظ القرآن و شعبہ عربی کے علاوہ عصری تعلیم SSC تک دی جاتی ہے ۔لہذا اہل خیر حضرات سے اپیل ہے کہ زکوٰۃ ، عطیات و صدقہ فطر کے ذریعہ تعاون کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر ربط پیدا کریں 9849125113,0870-2448948 چیک یا ڈرافٹ کیلئے مدرسہ برکاتیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کا اکاؤنٹ نمبر 088110011111689 ۔ آندھرا بنک ، Andhra Bank Br.Nakkelgutta HNK
دارالعلوم انوار ذاکرپداپور
O#O دارالعلوم انوارذاکر حیدرآباد تا ممبئی روڈ پر سنگاریڈی کے قریب موضع پداپور منڈل سداسیوپیٹ ضلع میدک میں واقع ہے جہاں پر تقریباً 200 یتیم عریب اور نادار طلباء زیرتعلیم ہیں۔ دارالعلوم انوار ذاکر کے طلباء ایک جانب دینی تعلیم دی جاتی ہے تو دوسری جانب عصری تعلیم اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ مدرسہ کے طلباء ایس ایس سی اوپن اسکول میں بھی شرکت کرتے ہیں ۔ دارالعلوم انوار ذاکر کا ملک کے جید علماء و مشائخین نے معائنہ کرتے ہوئے مدرسہ کی کارکردگی کی ستائش کی ۔ دارالعلوم انوار ذاکر حضرت مولانا صوفی شاہ علی پاشاہ قادری شطاری بانی خانقاہ ذاکر ودارالعلوم انوار ذاکر اور جناب صوفی ماجد پاشاہ ناظم مدرسہ کی نگرانی میں کام کررہا ہے ۔دارالعلوم انوار ذاکر کی کوئی مستقل آمدنی و ذرائع نہیں ہیں ۔ چنانچہ عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ ملت کی خدمت میں مصروف اس ادارے کو اپنے صدقات ، زکوٰۃ ، عطیات کے ذریعہ مستحکم کریں ۔ مزید تفصیلات اور عطیات و زکوٰۃ دینے کیلئے فون نمبرات 984846362 اور 708239484پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
انجمن فلاح الملت گرمٹکال
O#O گرمٹکال ایک قدیم اور مثالی ہندوستانی تہذیب کا مقام ہے ۔ گرمٹکال کے اکناف و اطراف تقریباً 140 دیہاتوں میں مسلمان معاشی اور علمی طورپر بہت کمزور ہیں خصوصاً علم دین کے معاملے میں بہت ہی پسماندہ ہیں۔ بعض دیہاتوں میں قادیانی فرقہ کا بھی دبدبہ ہے اس لئے انجمن نوجوانان مسلم گرمٹکال نے بزرگوں کے تجربے و مشورے اور نوجوانوں کے جوش وجذبات سے 2004 ء میں انجمن فلاح الملت کی بنیاد ڈالی جس کے تحت اکٹوبر 2004 ء میں ہی مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن قائم کیا گیا۔ مدرسہ ہذا میں طلباء کی موجودہ تعداد 75ہے ۔ شعبۂ حفظ و قرأت ، شعبۂ ناظرہ ، شعبۂ قاعدہ ، شعبۂ کمپیوٹر ، شعبۂ عصری علوم وغیرہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم (اردو ،انگلش ، میاتھس اور کنڑا) پر بھی توجہ دی جاتی ہے ۔ ہمہ وقتی مدرسہ میں طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی جاتی ۔ مدرسہ میں مختلف تعمیراتی کام جاری ہیں ۔ اہل خیر حضرات سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، صدقات و خیرات کے ذریعہ مدرسہ کا تعاون کرکے عنداﷲ ماجور ہوں ،A/c.No.:52172869342, SBH Branch, Gurmitkal, IFSC Code – SBHY0020233، مزید تفصیلات فون نمبرات 09449259155, 09449693212 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
بیت المال کورٹلہ
O#O مولانا سید مظہر قاسمی صدر بیت المال کورٹلہ ، جناب محمد نجیب الدین ، جناب محمد رفیع اعجاز ، جناب احمد عبدالقیوم نے مسلمانان کورٹلہ سے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی زکوٰۃ ، صدقات کی رقم بیت المال کورٹلہ میں جمع کرنے کی اپیل کی ۔ انھوں نے کہا کہ ہر ماہ 400 افراد میں فی کس 200/- روپئے کے حساب سے 80,000/- روپئے سالانہ 9 لاکھ 60 ہزار روپئے کی تقسیم کی جارہی ہے ۔ انھوں نے مسلمانان کورٹلہ سے بیت المال کورٹلہ کے استحکام کیلئے رمضان المبارک کے موقع پر دل کھول کر بیت المال کورٹلہ میں اپنی زکوٰۃ و صدقات کی رقم جمع کرنے کی اپیل کی ۔