حیدرآباد 24 جنوری (راست) مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیراہتمام درگاہ شریف حضرت سلطان الواعظینؒ واقع صوفی منزل، مصری گنج میں بروز اتوار بعد نماز مغرب ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے۔ اس موقع پر محفل درود شریف، مجلس ختم خواجگان، مجلس حلقہ ذکر اللہ کے بعد نگران اجتماع مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی کا خطاب ہوگا۔
٭ تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری اجتماعات 25 جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سارہ درگاہ گنٹال شاہ باباؒ وٹے پلی اور بعد نماز عصر مسجد حسینی یلاریڈی گوڑہ امیرپیٹ ، مدینہ مسجد باغ جہاں آراء چنچل گوڑہ کے علاوہ بعد نماز مغرب مسجد غوثیہ نزد ریلوے اسٹیشن بیگم پیٹ، مسجد دینی راحت نگر عنبرپیٹ کے علاوہ بعد نماز عشاء مسجد کریمیہ عمر عنبرپیٹ میں منعقد ہوں گے۔