دیناکرن کی حلف برداری، برسر اقتدار اناڈی ایم کے سے باغی لیڈرکے حامیوں کا اخراج

چینائی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انا ڈی ایم کے سے حاشیے پر کردیئے گئے لیڈر ٹی ٹی وی دیناکرن جنھوں نے 21 ڈسمبر کو منعقدہ آر کے نگر ضمنی چناؤ میں مؤثر کامیابی حاصل کی، اُنھوں نے آج ٹاملناڈو اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ شہر کے اسمبلی حلقے میں وہ سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کے جانشین بنے ہیں۔ نومنتخب ایم ایل اے کو 15 ویں اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اسپیکر پی دھنپال نے ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ اِس موقع پر دیناکرن کے کئی حامی بشمول بعض نااہل قرار دیئے گئے ایم ایل ایزاور کلیدی مددگار موجود تھے۔ اِس دوران برسر اقتدار انا ڈی ایم کے نے باغی لیڈر دیناکرن کے کیمپ کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے زائداز 130 پارٹی کارکنوں کو پارٹی کی رسوائی کا سبب بننے کی پاداش میں برطرف کردیا۔ پارٹی کوآرڈی نیٹر اوپنیر سیلوم نے دیگر کوآرڈی نیٹر کے پلانی سوامی کیساتھ یہ اعلان کیا۔