اسٹاکہوم ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن گریجادیمترو نے آج یہاں روسی ٹینس اسٹار ٹیمورالس گباشیولی کو راست سیٹوں میں 7-5 ، 7-6(4) سے شکست دیتے ہوئے اسٹاکہوم اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ بلغاریہ کے دفاعی چمپیئن کھلاڑی کو دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں بائی حاصل ہوا تھا۔ اسپینی ٹینس اسٹار فرنانڈو ورڈاسکو نے فن لینڈ کے جارکو ننین کو راست سیٹوں میں 6-3، 6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیائی کھلاڑی برنارڈ ٹامک سے ہوگا جنہوں نے اپنے مقابلہ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 7-6(4) ، 7-4 سے شکست دی ہے۔ علاوہ ازیں جرمنی کے کوالیفائر کھلاڑی ڈسٹن براون نے سویڈن کے کرسٹین لنڈل کو 6-4،7-6 (3) سے شکست دیتے ہوئے دوسرے راونڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔