دیش کا غدار نشاط اگروال کی مختصر کہانی ۔ ویڈیو

سوشیل میڈیاپر آج تک ٹی وی چیانل کا یہ ویڈیو تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں دیش کے غدار نشاط اگروال کے کارناموں کی تفصیلات پیش کی گئی ہے۔

اس ویڈیومیں دیکھا گیاہے کہ ملک کی سب سے بڑی دفاعی سنٹر ڈی آر ڈی او ناگپور میں سینئر سسٹم انجینئر کے عہدے پر فائز نشاط اگروال کو اس سال کے بہترین سائنس داں کے ایوارڈسے بھی نوازا گیاتھا‘ او روہ ناگپور میں برہموس میزائیل کی تیاری کے یونٹ میں تعینات تھا۔

مبینہ طور پر ائی ایس ائی کے ایجنٹ نشاط اگروال کو یوپی اے ٹی ایس نے مہارشٹرا میں اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

او رچھاپے مارے کے دوران نشاط اگروال کے گھر سے برہموس میزائیل کے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات بھی ضبط کئے۔خفیہ ایجنسیوں کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ نشاط اگروال نے دیش کے دشمنوں کو برہموس میزائیل کے متعلق انتہائی خفیہ جانکاریاں فراہم کی ہیں۔پاکستان کی ائی ایس ائی او رامریکہ کی سی ائی اے کے لئے نشاط اگروال کام کررہا تھا۔

دیش کے غدار نشاط اگروال کی غداری پر مشتمل اس ویڈیوکو ضرور مشاہدہ کریں