گمبھی راؤ پیٹ ۔ 25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع دیسائی پیٹ میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کرتے ہوئے صفائی کے کاموں میں حصہ لیا اور عوام سے ان کے درپیش مسائل سماعت کئے ۔ اس موقع پر دیسائی پیٹ کے بیڑی مزدور خواتین نے وظآئف کی عدم منظوری کی شکایت کی جس پر اسپیشل آفیسر سلمان تاج نے ان خواتین سے کہا کہ تمام PF رکھنے والے مستحق خواتین کو وظیفہ منظور کیا جائے گا جس پر وہاں موجود خواتین نے ان کے یہاں PF موجود ہونے کی بات بتاتے ہوئے وظیفہ کی منظوری کا مطالبہ کیا ۔ اس پروگرام میں ڈپٹی تحصیلدار ایم ای او مٹی پروشوتھم ایم پی ڈی او سرینواس ریڈی ‘ زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری پدما ‘ چیرپرسن منڈل پریشد گنگا سایوا کے علاوہ سرپنچ وغیرہ موجود تھے۔