پیشگی ضمانت حاصل کرنے بی جے پی سے برطرف لیڈر ناکام
لکھنؤ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سے برطرف کردہ لیڈر دیا شنکر سنگھ کو آج ہائیکورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی۔ انھوں نے الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر ان کی گرفتاری کو روکنے حکومت اترپردیش کو ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔ بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس ایف آئی آر کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست داخل کی تھی جس پر 5 اگسٹ کو اپنا جواب داخل کرنا ہے۔ لکھنؤ بنچ نے جو جسٹس اجئے لامبا اور رویندر ناتھ پر مشتمل ہے یہ بھی ہدایت دی کہ حکومت کے جواب کی کاپی درخواست گذار کے وکیل کو بھی فراہم کی سنگھ کی جانب سے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر بی ایس پی کے قائدین نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا تھا جس کے خلاف سنگھ نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر اس ایف آئی آر کو چیلنج کیا ہے۔ انھوں نے اپنی درخواست میں ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کیس میں ان کی گرفتاری پر حکم التواء کی ہدایت دے۔ 20 جولائی کو دیاشنکر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ یہ ایف آئی آر درج فہرست ذاتوں اور قبائیل پر انسداد مظالم قانون کے تحت درج کیا گیا ہے۔