دیامرزا کو ماں دیپا مرزا کی دعائیں اور تحفہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دیا مرزا اور ان کے شوہر ساحل سنگھا کو دیامرزا کی ماں دیپا مرزا نے دعائیں دیں اور جوس الوکاس اسٹور پر انہیں پلاٹنیم ایورا جیولری کا تحفہ پیش کیا جہاں دیا مرزا نے ایورا برانڈ برائیڈل جیولری کا آغاز کیا ۔ دیا مرزا ان کی شادی کے بعد پہلی بار حیدرآباد آئی ہیں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے دیا مرزا نے کہا کہ وہ شادی کے بعد ان کے آبائی شہر آ کر خوشی محسوس کررہی ہیں ۔ جوس الوکاس پر متعارف کردہ ایورا پلاٹنیم جیولری واقعی یادگار ہے ۔ اس موقع پر دیا مرزا کے شوہر ساحل سنگھا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جوس الوکاس پر متعارف کیے گئے ایورا پلاٹنیم جیولری کا ڈیزائن منفرد ہے ۔ ورگھینرالوکا ، منیجنگ ڈائرکٹر جوس الوکاس جیولری اسٹور ، سوماجی گوڑہ نے کہا کہ فی الوقت ان کے پاس برائیڈل جیولری کلکشن میں 1.25 لاکھ روپئے تا 5 لاکھ روپئے رینج میں سیٹس ہیں اور نوجوان اس جیولری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔۔