دہی کے فوائد

دہی ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال بلند فشارِ خون کو 20فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مَردوں کے مقابلے میں خواتین پر اس کے زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں البتہ تحقیق کے دوران جو خواتین و حضرات پھل، سبزیاں اور پھلیاں کھاتے رہے دہی کا استعمال ان کے بلڈ پریشر میں 31 فیصد کمی کی وجہ بنا۔ دہی کو خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ دہی میں موجود ایک بیکیٹیریا جسم پر مفید اثرات مرتب کرکے نہ صرف بلڈ پریشر قابو کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور شکر کو بھی معمول پر رکھتا ہے، اس کے علاوہ دیگر مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ دہی امراضِ قلب اور ہڈیوں کی بریدگی سے بھی بچاتا ہے۔